1522002970 5308

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خیبرپختونخوا ، بالائی ، وسطی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں بارشیں جاری، مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

دالبندین46 ،نوکنڈی45 اوردادو میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھاندلی کیخلاف احتجاج،ڈپٹی کمشنر اور آر او کی تصاویر پاؤں تلے روند ڈالیں

اسلام آباد31، لاہور34،کراچی35،پشاور38،کوئٹہ40،گلگت42، مظفر آباد 37، مری 25، چترال38،دیر34،مالم جبہ 24، فیصل آباد 36، ملتان 37، سرگودھا 35، راولاکوٹ 27، سری نگر 32، جموں 35، لیہ31، پلوامہ 29،اننت ناگ28،شوپیاں27اور بارہ مولہ میں28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا