MK 768x512 1

ماہرہ کا مداحوں کیلئے مزاحیہ انداز

ویب ڈ یسک : اداکارہ ماہرہ خان نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ انہیں کیوں بتاتے ہیں کہ وہ بچوں جیسی لگتی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرماہرہ نے مزاحیہ تصویر شیئرکی جس میں وہ زبان چڑاتے ہوئے شرارتی اندازمیں آنکھیں بند کیے دونوں ہاتھ کمر پررکھے کھڑی ہیں۔
کیپش میں ماہرہ نے لکھا ” لوگ مجھےکیوں بتاتے ہیں کہ “تم بچوں جیسی دکھتی ہو” جیسے کہ یہ کوئی بری چیز ہو؟”۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

عائشہ کے علاوہ میرا سیٹھی اور ایمن خان نے بھی ماہرہ کی تصویر کو سراہتے ہوئے تبصرے کیے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے ماہرہ کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ” دراصل یہ ایک بہترین کمنٹ ہے”۔
ماہرہ کی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد” ہے جس میں پہلی بار فہد مصطفیٰ ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا