304266 547122 updates

اداکارہ مہوش حیات نے ایک بار پھر بھارتی پرو پیگنڈہ بے نقاب کردیا

ویب ڈسک:تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ایک بار پھر بھارتی پرو پیگنڈہ بے نقاب کردیا۔ بھارتی میڈیا میں مہوش حیات کے خلاف شروع کئے گئے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی۔
خیال رہے کہ مہوش حیات کی جانب سے یہ سخت ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا میں ادکارہ کے خلاف متعدد رپورٹس نشر کی گئیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔ میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی اور اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق کہا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ لگانے کی جسارت کرنی ہی ہو تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ منسلک کیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
مہوش حیات نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف