6180476d6b4acef1cb744d4664afa21c XL

لنڈی کوتل میں پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): لنڈی کوتل میں پولیس نے کالے شیشے والی گاڑیوں اور بغیر ہلمیٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا دیئے گئے، کالے شیشے والی گاڑیوں میں جرائم میں اضافہ ہوا تھا، انضمام کے بعد ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی جائیگی، کالے شیشے والی گاڑیوں اور بغیر ہلمیٹ کے موٹر سائیکل سواری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، بغیر ہلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے سے حادثات میں کئی جانیں ضائع ہوئیں ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک