Corona situation in pak

کورونا بےلگام،ملک میں مزید65 افرادموت کی وادی میں چلےگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 4 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 ہزار 479 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 971، خیبرپختونخوا 4 ہزار 456، اسلام آباد 801، گلگت بلتستان 141، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا

رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 211، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، بلوچستان میں 30 ہزار 289، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 ہو گئی ہے۔