sheikh rasheed sheikh rasheed

30 ستمبر تک کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پرمختلف پابندیاں لگنے والی ہیں، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک (سلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا سے متعلق قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیاہے،این سی او سی کےکام کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نےقوم سےکورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی اور کہاکہ 30 ستمبر تک کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوا لیں ، 30 ستمبر کےبعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنےجارہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبرکے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے،اپنے لیےاپنےملک کیلیے ویکسین لگوائیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام ہے، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے