سیدظاہرعلی شاہ

سیدظاہرعلی شاہ آج میلادجلوس کی قیادت کرینگے

ویب ڈیسک(پشاور)ادارہ تبلیغ الاسلام پشاورکےزیراہتمام جشن عیدمیلادالنبیۖ کےسلسلے میں آج 12ربیع الاول 19اکتوبربروزمنگل بعدنمازمغرب میلاد پاک کا عظیم الشان روحانی جلوس حسب روایت زیرقیادت فخرسادات سید ظاہرعلی شاہ صدرہذا میلاد چوک سیدیوسف علی شاہ روڈ نیادروازہ سے نکالا جائیگا جو کہ اپنے روایتی راستوں ہشتنگری بازار، چوک شادی پیر، کریم پورہ بازار، گھنٹہ گھربازارسے ہوتا ہوا جامع مسجد پیپل والی نزد تھانہ خان رازق بازارقصہ خوانی میں درود وسلام اوراجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیرہوگا۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا

یہ بھی پڑھیں :عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

بنیادحسین شادجنرل سیکرٹری ادارہ ہذا نے سادات کرام ‘ مشائخ عظام’علماکرام ‘ تنظیمات اہلسنت وجماعت پشاورومضافات ‘ادارہ ہذا کی علاقائی سب کمیٹیوں میلاد کمیٹیوں کے عہدیداروں واراکین اور اہلیان پشاورسے استدعا کی ہے وہ سب اس روحانی جلوس میں شرکت کریں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل