بشری انصاری حسد نہیں کرتی

حسد نہیں کرتی اس لئے خوبصورت ہوں

ویب ڈیسک :سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ ہنسی خوشی جینا چاہیے ، ہر وقت خوش رہتی ہوں اور کسی سے حسد نہیں کرتی یہی میری کامیابیوں اور خوبصورتی کا راز ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بشری انصاری نے کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق اداکاری کرتی ہوں ، مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کے کردا رنبھا سکتی ہوں اس لئے کسی کردار کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتی ۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں

بشری انصاری نے کہا کہ مجھے مزاحیہ کرداروں میں بہت پسند کیا گیا اور میں عام زندگی میں بھی اسی طرح ہنس مکھ اور مسکراہتی رہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہر وقت اداس رہیں گے ، کسی کی بات کا صحیح طرح جواب نہیں دیں گے تو لوگ آپ سے چڑ کھانا شروع ہو جاتے ہیں اور ایسے لوگ جن کیلئے آپ مجبوری ہیں ان کے سوا کوئی منہ بھی نہیں لگاتا بلکہ ان سے دور بھاگتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں