5 مرلہ کمرشل جائیدادوں ٹیکس نافذ

5 مرلہ کی کمرشل جائیدادوں پر ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): کمرشل پانچ مرلے کی جائیدادوں پر ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سابق دور حکومت میں پانچ مرحلے کے رہائشی مکانات کو محکمہ ایکسائز کے ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا. تاہم فقیر آباد ، زریاب کالونی ، افغان کالونی ، بورڈ ، یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد ، رنگ روڈ ، جی ٹی روڈ ، اندرون شہر ،کوہاٹ روڈ سمیت مختلف مقامات پر رہائشی جائیدادوں کو کمرشل بنیادوں پر کرایہ پر دیدیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

جن میں بعض چپل بنانے والی چھوٹی فیکٹریوں کے علاوہ کباڑ کے گودام بھی ہیں. جنہیں پیسکو کے کمرشل کے بجائے رہائشی میٹر بھی لگے ہو ئے ہیں. جس پر ان علاقوں میں موجود کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے والے گھروں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی گئی ہیں. جن پر دوبا رہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں