KPK

کے پی بلدیاتی انتخابات، خاتون نے بیلٹ باکس کو آگ لگادی

کرک کے پولنگ اسٹیشن دبلی لواغر میں بیلٹ باکس کو پولنگ کے دوران آگ لگادی گئی ہے، جس سے بیلٹ باکس میں کاسٹ کیے گئے ووٹ جل گئے.

ڈپٹی کمشنر کرک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دبلی لواغر کے پولنگ بوتھ میں ایک خاتون نے اپنا بیلٹ پیپرجلانے کی کوشش کی ہے،انکوائری کر رہے ہیں کہ خاتون نے ایسا قدم کیوں اٹھایا؟

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

ڈپٹی کمشنر کرک کے مطابق ماچس کی آگ سے کچھ بیلٹ پیپرز کو نقصان پہنچا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کےبعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن پر مکمل خیریت ہے، مزید انتخابی مواد کو نقصان نہیں پہنچا، پولنگ چند لمحوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی انتخابات، دولہا شادی کی تقریب چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والی نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔