دولہا

بلدیاتی انتخابات، دولہا شادی کی تقریب چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پشاور کا دولہا اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دولہاحمزہ نے آفریدی گڑھی پولنگ اسٹیشن پشاور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

دولہا حمزہ کا کہنا ہے کہ پہلے ووٹ ڈالونگا پھر بارات لے کے جاونگا کیونکہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، اس لیے یہ سب سے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا :بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والی نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان