پاکستانی سفارتخانہ کیف منتقل

پاکستانی سفارتخانہ یوکرین دارالحکومت کیف سے ٹرنوپل منتقل

روس یوکرین تنازعے کی وجہ سے دارالحکومت کیف میں موجود پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) نویل اسرائیل کھوکھر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل میں آج سے مکمل فعال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین سے نکلنے کے لیے تمام طلباء فوری ٹرنوپل پہنچیں۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دورہ روس بلاشبہ تاریخی نوعیت کا ہے: اسد عمر

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں دارالحکومت کیف سے ٹرنوپل کے لیے ٹرین سروس موجود ہے۔ انہوں نے پاکستانی طلباء کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں سفارتخانے کے تعلیمی مشیر کی خدمات حاصل کریں، ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر تعلیمی مشیر طلباء کو ٹرنوپل پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

سفیر نویل کھوکھر کا کہنا تھا کہ کیف اور ٹرنوپل میں طلباء کی مدد کے لیے دو فوکل پرسن تعینات ہیں، کیف میں فوکل پرسن کا رابطہ نمبر 380681734727 ہے جبکہ ٹرنوپل میں فوکل پرسن کا نمبر 380632288874 اور 380979335992 ہے۔