عامر لیاقت دانیہ شاہ رمضان ٹرانسمیشن

عامر لیاقت دانیہ شاہ رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ نظر آئیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، قومی اسمبلی کے رکن اور میزبان عامر لیاقت حسین نے رواں سال اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔مقبول فیشن میگزین نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ عامر لیاقت حسین اپنی نئی بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں گے۔

میگزین کی اس پوسٹ کو عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کرواکر اس خبر کی تصدیق کی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے اسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا تھا کہ میں دانیہ کو شوبز میں لے کر آئوں گا۔انہوں نے کہا تھا میں پہلے بھی اپنی بیوی (طوبی انور)کو ساتھ لے کر آیا تھا اور انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو بھی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آئوں گا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ ماہ 10 فروری کو 18 سالہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت نے یہ اعلان اپنی دوسری بیوی طوبی انور کے خلع لینے کی تصدیق کے محض ایک دن بعد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں