23 مارچ اسلام آباد لانگ مارچ

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، لیگی صدر نے خود پیپلزپارٹی کے وفد کا استقبال کیا، پیپلز پارٹی کے وفد میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور دیگر شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ریڈزون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس کی میزبانی لیگی صدر شہباز شریف نے کی۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی

ان کا کہنا تھا کہ کارکن 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہو جائیں، 23 مارچ کو پی ڈی ایم نے جس لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا وہ ہو گا، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔