حکومت نے پھر عوام پر بجلی گرا دی

حکومت نے پھر عوام پر بجلی گرا دی

ویب ڈیسک: حکومت نے غریب عوام پر بجلی کی صورت میں مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔ نیپرا نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں کیا گیا ہے۔ صارفین پر 113 ارب روپے سےزائد کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف

سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی 33 روپے67 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 10 اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد