انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میچ

انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میچ میں بھارت کو دھول چٹا دی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے برمنگھم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم کو7وکٹوں سے شکست دیدی،

انگلینڈ کی ٹیم میں اہم کردار سابق کپتان جو روٹ اور جونی بیئرسٹو نے ادا کیا، بھارت کی ٹیم جو اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی نے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 378 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے پراعتماد آغاز کیا گیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز بنے تاہم اسی مجموعی سکور پر انگلینڈ کے ژاک کرالی اور اولے پاپ یکے بعد دیگرے آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 109 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ ایلکس ہیلز کی صورت میں گری ،

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

تاہم نئے آنے والے بیٹر جو روٹ اور جونی بیئر سٹو نے 270رنز کی شاندار شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا، جو روٹ نے142 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جونی بیئر سٹو نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے114 رنز بنائے،جسپریت بمبرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔