AAAAA 1

پاکستان باکسنگ فیڈریشن اس سال دسمبر پردو قومی چمپئن شپ منعقد کرانے پرغور

ویب ڈیسک :پاکستان باکسنگ فیڈریشن اس سال کے آخر پر یکے بعد دیگرے دو قومی چمپئن شپ منعقد کرانے پر غور کررہی ہے۔

فیڈریشن کے سیکرٹری ریٹائرڈ کرنل ناصرTungنے کہاکہ ہم کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کےلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں اور اگر کوروناوائرس کی صورتحال میں بہتری آئی تو ہم نومبر میں قومی یوتھ چمپئن شپ اور دسمبر میں اڑتیسویں قومی باکسنگ چمپئن شپ منعقد کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے
مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

انہوں نےکہا کہ یوتھ چمپئن شپ پشاور یا کوئٹہ میں منعقد ہونگی جبکہ اڑتیسویں قومی باکسنگ چمپئن شپ لاہور میں منعقد کرائی جائے گی