Untitled 2 25

خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔ تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): تیمور جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے، گزشتہ ایک روز میں مزید 179 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی۔

اب تک مجموعی طور پر طبی عملے کے 408 اہلکاروں کو ویکسین دے دی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب تک مجموعی طور پر 132 ورکرز کو ویکسین دی گئی، سوات میں 140، مردان 44 اور نوشہرہ میں اب تک 27 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے، ابتدائی مرحلے میں ویکسین صوبے کے سب سے زیادہ کورونا مریضوں کے حامل 8 اضلاع کے ہیلتھ ورکرز کو دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی