2020 04 10T101626Z 1381094164 RC2M1G9O1B56 RTRMADP 3 HEALTH CORONAVIRUS VACCINE min 196839244 1586956004 scaled

خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کورونا ویکسین لگانے سے کترانے لگے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا ہیلتھ ورکرز ویکسین سےمتعلق کی صورتحال، خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کورونا ویکسین لگانے سے کترانے لگے، دستاویز کے مطابق صوبے کے 16 اسپتالوں میں 2 فروری سے اب تک صرف 539 ورکرزنے ویکسین لگا لی، صوبے کے 3 بڑے اسپتالوں سمیت 16 دیگر اسپتالوں میں ویکسین لگانے کی شرح انتہائی کم ہے، ایل آر ایچ میں صرف 25 ہیلتھ ورکرزاور خیبر ٹیچنگ کے 23 ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگائی، ایچ ایم سی کے صرف 20 ورکرز نے ویکسین لگائی، ایوب ٹیچنگ اسپتال میں ابھی تک کسی ہیلتھ ورکر نےویکسین نہیں لگائی۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی
مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد

ویکسینیشن کاپہلامرحلہ دوہفتےجاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، پہلےمرحلےمیں ٹارگت ہزاروں تھی تاہم ابھی ویکسیشن لگانےکی شرح بہت کم ہے، پہلےمرحلےمیں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن کا کردارادا کرنے والے ورکرز کو ویکسینیشن کا اعلان کیا گیا تھا.