breaking 2 7

پشاور:مقامی خواجہ کا اغواء اور تشدد، خواجہ سرائوں کی پریس کانفرنس

ویب ڈیسک (پشاور):مقامی خواجہ کا اغواء اور تشدد،خواجہ سرائوں کی پریس کانفرنس،خواجہ سراء فرزانہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے خواجہ سراء نینا اغواء کیا، خواجہ سراء نینا کے بال کاٹ کر گنجا کردیا۔

صدرخواجہ سراء ایسوسی ایشن نے کہا کہ موبائل سےغیراخلاقی ویڈیو بنائی گئیں، نینا کے بال کاٹے تشدد کیا گیالیکن پولیس نے روزنامچہ پر ٹرخا دیا، حکومت سے انصاف کا مطالبہ ہے، حکومت نے کئی پالیسیاں بنائی لیکن عمل نہیں کیا جاتا، خواجہ سراء کےبال کاٹ دئیےجائیں توسالوں بے روزگارہوجاتا ہے، اب تک 78 خواجہ سرا قتل کیے جا چکے ہیں،
گزشتہ پندرہ روز میں تین واقعات ہو چکے ہیں، حکومت صرف دعوئوں اور وعدوں تک محدودہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی