download 102

صوبےمیں ایک ہی ٹیسٹنگ ایجنسی کےتحت ریکروٹمنٹ کریں گے، کامران بنگش

ویب ڈیسک(پشاور)معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کا جائزہ اجلاس ہوا،ایٹا حکام کی جانب سے مختلف امور و کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان سمیت ایٹا کے اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں ایک ہی ایجنسی کی تحت ریکروٹمنٹ عمل کنڈکٹ پر کام تیز کر دیا ہے۔ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔تمام شعبہ جات میں میرٹ و شفافیت کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع

انہوں نے مزید کہا کہ ریکروٹمنٹ عمل مزید شفاف بنانے کے لیے ایٹا میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری ہےجلد صوبے میں ایک ہی ٹیسٹنگ ایجنسی کی تحت ریکروٹمنٹ کریں گے۔ایٹا میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے پوزیشنز مشتہر کیے جائیں گےایٹا نے ستمبر 2020 سے سال کے آخر تک تقریباً دو لاکھ چوبیس ہزارافراد سے ٹیسٹ لیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

رواں سال کے جنوری میں ایک لاکھ چالیس ہزاری افراد سے ٹیسٹ لیا گیا۔کمپیوٹربیسڈ ٹیسٹنگ عمل پر بھی کام تیز کیاجائےاور
پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسیز پر ریکروٹمنٹ کا دارومدار کم کیا جائے۔