breaking 2 13

پشاور:خیبر پختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان رسہ کشی ٹورنامنٹ ، شہید کوہ پیما علی سد پارہ کے نام

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان رسہ کشی ٹورنامنٹ ، شہید کوہ پیما علی سد پارہ کے نام، استحکام پاکستان رسہ کشی ٹورنامنٹ ، کامرس کالج ٹیم فاتح رہی، رسہ کشی ٹورنامنٹ میں پشاور ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، استحکام پاکستان رسہ کشی ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ کی ٹیموں نے حصہ لیا.

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

مہمان خصوصی جعفر خان نے کہا کہ وزیراعظم خود بھی کھلاڑی رہے، صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے، صوبے میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومتی توجہ کی ضرورت ہے۔

صدر رسہ کشی ایسوسی ایشن ہارون ظفر کا کہنا تھا کہ رسہ کشی کی بہترین ٹیم تیار کرینگے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان

اولمپک ایسوسی ایشن سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ نےکہا کہ کھیلوں کی اہمیت کا اندازہ انہیں ہوتا ہے جو کھلاڑی ہوں اور کھیل سے پیار کرتے ہوں، غیرسنجیدگی کھیلوں کے فروغ میں روکاوٹ ہے، ذمہ داران کو سنجیدہ ہونا پڑیگا۔