IMG 20191114 154127 960x540 1

حکومت نے دھونس، دھاندلی اور دباو کے ذریعے اپنا چیئرمین منتخب کروایا- اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک :اے این پی کے صدر اسفندیارولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب، آج جمہوریت کیلئے تاریک ترین دن ہے،واضح اکثریت کے باوجود چیئرمین سینیٹ منتخب نہ ہونا غیرجمہوری روایات پروان چڑھارہی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ مسترد ہونا بھی دھاندلی ہے جس کیلئے اپوزیشن اور عوام کو آواز اٹھانی ہوگی،حکومت نے دھونس، دھاندلی اور دبائو کے ذریعے اپنا چیئرمین منتخب کروایا،اپوزیشن اراکین نے پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا تھا جس کو نہیں سنا گیا، یہ غیرجمہوری عمل ہے،اے این پی ان نتائج کو مسترد کرتی ہے، اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کا ساتھ دیں گے،جس طرح ووٹوں کو مسترد کیا گیا وہ بھی غیرآئینی اقدام تھا، آئین کے تحت تمام 7 ووٹ درست قرار دیے جاسکتے تھے.

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی
مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری

اسفندیارولی خان نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا جارہا، شرمناک طریقے اپنائے جارہے ہیں،خفیہ کیمرے کیوں لگائے گئے؟ کیا اس حوالے سے ذمہ داران کو سزا دی جائیگی؟عام انتخابات کے بعد سینیٹ انتخابات کو بھی متنازعہ بنادیا گیا جو جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں.