sucide

پشاور،تھانہ غربی حوالات میں نو جوان لڑکے نے خودکشی کر لی

ویب ڈیسک (پشاور): تھانہ غربی میں حوالات میں بند کمسن لڑکے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی، پولیس نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ مقامی مجسٹریٹ کی نگرانی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے انکوائری شروع کردی، ایس ایس پی آپریشنز پشاور یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار ملوث پایا گیا، تو کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جایے گی،تفصیلات کے مطابق تھانہ غربی کی حدود لیاقت بازار میں دوکانداروں کے ساتھ تلخ کلامی پر مسمی شاہ زیب ولد خیال اکبر بعمر سترہ اٹھارہ سال سکنہ ورسک روڈ نے دوکانداروں پر اسلحہ تان لیا، جس پر انہوں نے موقع پر شاہ زیب کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا۔

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم

مقامی پولیس نے شاہ زیب کے خلاف 15AAکے تحت ایف آئی آر درج رجسٹرڈ کی، چند لمحے بعد ہی شاہ زیب نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر حوالات کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،جبکہ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو انٹاروگیشن کے دوران تشدد سے جاںبحق کیا ہے، میں اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف فراہم کیا جائے، دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز پشاور یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے ،انکوائری شروع ہے لہذا کسی بھی اہلکار کو کوتاہی یا غفلت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور