Untitled 1 267

ڈی سی ہری پور کی طرف سے متعدد کرونا کیس سامنے آنے پر سمارٹ لاک ڈاون لگانے کے احکامات جاری

ویب ڈیسک (ہری پور):ڈی سی ہری پور کی طرف سے متعدد کرونا کیس سامنے آنے پردو سکولوں سمیت آٹھ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون لگانے کے احکامات جاری، ہری پور میں کرونا وائرس کے وار جاری بازاروں مارکیٹوں میں SOPs کی خلاف ورزیاں نہ ماسک نہ سنیٹائزر کرونا وائرس کی تیسری لہرمیں آج کے دن 30 کرونا پازیٹو مریض سامنے آگئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

محلہ عید گاہ، موضع درویش، گاؤں سری سریکوٹ، گاؤں بکہ، محلہ قدیم سٹی، سوبرا سٹی غازی اور ہائی سکول نمبر1 میں متعدد کرونا مثبت کیس سامنے آنے پر سات دن کیلئے سیل کردیا گیا، ہری پور اور منسلک تحصیلوں میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور DHO آفس کی جانب سے اقدامات جاری بازاروں میں SOPs کی چیکنگ جاری۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے