27 Senate

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا معاملہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا معاملہ، پیپلزپارٹی کے یو سف رضا گیلانی کو 30 سینیٹرز کی حمایت حاصل، پیپلزپارٹی کے اپنے سینیٹرز کی تعداد 21 ہے، جماعت اسلامی کے 1 سینیٹر کی حمایت پی پی کو حاصل ہے.

سینیٹر دلاور گروپ کے 4 سینیٹرز کی حمایت بھی یوسف رضا گیلانی کو حاصل ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے دو سینیٹرز کی حمایت بھی یوسف رضاگیلانی کو حاصل ہے، دو آزاد اراکین کی حمایت بھی یوسف رضا گیلانی کو حاصل ہے.

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس

ن لیگ کے امیدوار کے پاس ابھی تک صرف 20 سینٹرز کے دستخط ہیں، چئیرمین سنیٹ کے پاس ابھی تک ن لیگ کے امیدوار کے لیے 20 سینٹرز کے دستخطوں کے ساتھ درخواست موصول ہوئی ہے، جے یو آئی نے ابھی کسی کو دستخط نہیں کر کے دیے.

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز