Untitled 1 320

کرونا کی تیسری لہر دو مزید ہیلتھ ملازم کرونا سے شہید

ویب ڈیسک :کرونا کی تیسری لہر دو مزید ہیلتھ ملازم کرونا سے شہید، خیبر پختون خواہ میں کرونا سے شہید ہیلتھ ملازمین کی تعداد 81 ہو گئی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ اباد کا کلاس فور ملازم انور کمال کرونا کا شکار ہو گزشتہ رات کو کرونا وارڈ میں وفات، انور کمال گزشتہ 6 دنوں سے کرونا وارڈ میں کرونا کی کمپلیکشن نمونیا کی وجہ سے داخل تھے، انور کمال کا جنازہ اج مورخہ یکم اپریل کو دن 11بجے ایبٹ اباد میں ادا کی گئی.

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ

خالد خان سینئر ڈسپنسر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تخت بھائی کروناسے شہید،وہ کئی دنوں سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں وینٹیلٹر پر تھے، جس کا نماز جنازہ آج بتاریخ بتاریخ 01.04.2021 ، 6 بجے گاڑی بابا مقبرہ میں ادا کیا جائے گا،پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے تا حال ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ