images 1 23

پشاور: سرکاری ملازمین احتجاج،درجنوں ملازمین گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور)سرکاری ملازمین نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا
احتجاج میں شامل ایپکا محکمہ تعلیم کےصوبائی صدر منیر خان مہمندسمیت درجنوں صوبائی رہنما کو گرفتارلیا گیا ہے،گرفتار ملازمین کو تھانہ چمکنی ہشتنگری میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

دوسری جانب اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ افیسر ایسوسی ایشن نےسرکاری ملازمین کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرامین خان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی سرعام پکڑ دھکڑ ان کی وقار کے خلاف ہے ملازمین کو جلد سے جلد رہا کیا جائے، پکڑ دھکڑ کے بجائے مذاکرات کا عمل اپنانا چاہیے، گرفتاریوں کے بجائےحکومت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرکے مطالبات ماننے چاہئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ