sAMAR BILOUR

پشاور میں اپوزیشن کو نظرانداز کرکے ایم این ایز کو فنڈز دے رہی ہے.ثمر بلور

ویب ڈیسک (پشاور): حکمران جماعت پشاور میں اپوزیشن کو نظرانداز کرکے ایم این ایز کو فنڈز دے رہی ہے، ثمرہارون بلور کے مطابق گذشتہ روز پشاور کے میگا منصوبوں بارے اجلاس میں اے این پی کے تین ایم پی ایز کو بلایا تک نہیں گیا، پشاور کیلئے نومنتخب فوکل پرسن صاحب شاید پی کے 70,71 اور 78 اس شہر کا حصہ نہیں سمجھتے، ان تین حلقوں میں اراکین قومی اسمبلی یا غیرمنتخب افراد کے ذریعے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں۔

پی ڈی اے کی جانب سے پورے پشاور کیلئے منصوبوں کی تفصیل پیش کی گئی جو ان تین حلقوں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، اجلاس کے شرکاء کو مختلف منصوبوں کی تفصیل دی گئی لیکن ان تین حلقوں کو پشاور کا حصہ ہی نہیں مانا گیا، میٹنگ منٹس کے مطابق فنڈز خرچ کرنے کیلئے متعلقہ ایم پی اے کی اجازت درکار ہوگی، ان تین حلقوں میں کس کی اجازت سے منصوبے لگائے جارہے ہیں؟ ہم اپنے حق کیلئے چپ نہیں رہیں گے، عوام نے ان تین حلقوں کے ایم پی ایز کو بھی منتخب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی
مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان

حکومت ڈھائی سال کے دوران اپوزیشن کے ساتھ یہی رویہ روا رکھ رہی ہے جو پارلیمانی و سیاسی روایات کے منافی ہے، اگر ان کا رویہ یہی رہا تو عوام کے درمیان رہ کر ان نااہل حکمرانوں کے خلاف ہر ممکن لائحہ عمل اپنائیں گے، اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے، اے این پی عوام کی جماعت ہے اور عوامی جنگ میں پیچھے نہیں رہے گی۔