Arrest 4

پشاور:اندھےقتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

ویب ڈیسک(پشاور)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل کیس میں ملوث ملزم کا سراغ لگاکردو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے 11 مئی کو مقتول ظاہر اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،ملزمان واردات کے بعد مقتول کو اس کے گاڑی میں ہی چھوڑ کر فرار ہوئے تھےملزمان اسد اور شہزاد مقتول کے قریبی ساتھی ہیں۔ مقتول اور ملزمان کا آپس میں رقم کا مسئلہ چل رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  مرغی کے گوشت میں 30 روپے فی کلو کے حساب سے کمی

ملزمان نے اس سے قبل بھی مقتول کو مارنے کی کوشش کی تھی تاہم مقتول ملزمان کے مذموم مقصد کو نہ سمجھ سکا تھا۔

اے ایس پی چمکنی کے مطابق ملزمان کا سراغ جدید سائنسی تحقیق کی بنیاد پر ممکن ہواہے،انہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے، واردات چھپانے کی غرض سے مقتول کا موبائل فون بھی توڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف