Untitled 1 570

پشاور: پولیس نے مختلف کاروائی میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا

ویب ڈیسک (پشاور): تھانہ فقیر آباد پولیس نے نشہ آور ادویات، آئس اور اسلحہ سپلائی کرنے والے دو منظم نیٹ ورکس کا سراغ لگایا، فقیر آباد پولیس نے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 600 گرام آئس، 450 عدد ایچ ٹی سی گولیاں، پانچ بندوق، 8 عدد پستول اور موبائل فونز برآمد، شہر کے تاریخی قصہ خوانی بازار میں گھومنے والے مسلح افراد گرفتار، راہ چلتے شہری سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھیننے والے دو راہزن بھی گرفتار، تھانہ خان رازق شہید پولیس نے قصہ خوانی بازار میں گھومنے پھرنے والے تین مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ویگو گاڑی میں موجود تھے جن کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف اور ویگو گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا

تھانہ سربند پولیس نے آلٹو موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناٸی، منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، قبضے سے 10 کلو گرام چرس برآمد، تھانہ انقلاب پولیس نے راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے دو خطرناک ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے، چھینے گئے تین عدد قیمتی موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور کلاشنکوف برآمد۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

تھانہ انقلاب اور تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ویگو گاڑی میں موجود تین مسلح ملزمان کو گرفتار کرکے دو کلاشنکوف ایک کالا کوف برآمد کرلی، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔