dfdewre

ملک میں مہنگائی کے کنٹرول کی کوششوں میں نمایاں بہتری۔ فنانس ڈویژن

ویب ڈیسک (اسلام اباد ) : فنانس ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح گذشتہ ماہ کے 11.2 فیصد کے مقابلے میں 10.9 فیصد پر رہی، اپریل کے ایک فیصد کے مقابلے میں مئی میں مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی ہوئی، جولائی سے مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 10.9 سے کم ہوکر 8.8 فیصد رہی، شہری علاقوں میں فوڈ انفلیشن اپریل کے 2.7 کے مقابلے میں مئی کے دوران 1.1 فیصد رہی ۔

اعلامیہ کے مطابق دیہی علاقوں میں فوڈ انفلیشن اپریل کے 14.1 کے مقابلے میں مئی کے دوران 12.8 فیصد رہی، سالانہ بنیادوں پر دیہی علاقوں میں فوڈ انفلیشن 7.7 کے مقابلے میں 7.6 فیصد رہی، سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں فوڈ انفلیشن 7 کے مقابلے میں 6.8 فیصد رہی، اچھی فصلوں، سپلائی میں بہتری اور قیمتوں کی مانیٹرنگ سے افراط زر کا دبائو کم ہوگا، ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 0.63 فیصد کمی واقع ہوئی، ایس پی آئی کی شرح ایک سال میں 17.23 فیصد سے کم ہوکر 16.34 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں عملاً جنگل کا قانون ہے،اسد قیصر
مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت

اعلامیہ کے مطابق گذشتہ ہفتے 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 12 میں اضافہ اور 29 میں استحکام رہا، ٹماٹر، گھی، آلو، چکن اور انڈوں سمیت اہم اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں 6 ہفتوں سے کمی کا رجحان ہے، مسلسل نگرانی اور مشترکہ کوششوں سے قیمتوں میں کمی واقع ہوسکی، مسابقتی کمیشن اور صوبائی حکومتوں کے سخت اقدامات سے ذخیرہ اندوزی کم ہوئی، مختلف علاقوں میں 500 روپے کلو تک پہنچ جانے والی چکن کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے ۔