9999 2

فیڈرل ایسوسی آف گورنمنٹ انجینئرز مطالبات کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاق کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے انجینئرز مطالبات کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے،فیڈرل ایسوسی آف گورنمنٹ انجینئرز نے ٹکنیکل الاونس کیلئے احتجاج کی کال دے دی۔

انجینئرز کے صرف دو مطالبات ہے ایک حکومت وفاق کے انجینیرز کیلئے ٹیکنیکل الاونس کی منظوری دی جائے اورحکومت وعدے کے مطابق انجینئرز الائنس کو بجٹ میں شامل کرے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ

فیج نے 9 جون کو اسلام آباد سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

فیج کے مطابق پنجاب، کے پی، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے انجینیرز کو ٹیکنیکل الاونس مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج

فیج اجلاس میں ریلوے، پی ڈبلیو ڈی، سی ڈی اے ،ریڈیو پاکستان ، پٹرولیم ڈویژن، آئیسکو ،پی ٹی وی، سمیت دیکر اداروں کے انجینیرز نے شرکت کی۔