.jpg

جامعہ پشاورکا احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور)جامعہ پشاورنے احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

وی سی پشاور یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پیر کے دن سے جو پروفیسر یا ملازم احتجاجاً کلاس نہیں لے گا ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی، احتجاجی ملازمین باز نہ آئے تو 5000 سے زیادہ بیروزگار اعلیٰ تعیلم یافتہ افراد موجود ہیں ،جلد بھرتی کرلیں گے۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی ملازمین ہوش کے ناخن لیں، حکم امتناع سے بجٹ پیش نہیں ہوسکے گا، بجٹ نہیں ہوگا تو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے باعث میں نے 6 ماہ کی تنخواہ نہیں لی، یونیورسٹی پر 7.9 ملین قرضہ واجب الادا ہے ،احتجاجی ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، آئیں مذاکرات کریں ان کو سنا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ