images 96

پشاور:ایکسائزوردیوں میں ملبوس ڈکیت گروہ بےنقاب

ویب ڈیسک(پشاور )پولیس نے ایکسائز وردیوں میں ملبوس ڈکیت گروہ کو بے نقاب کر لیا۔ ملزمان نے پشاور، مردان، نوشہر، صوابی سمیت متعدداضلاع میں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

گروہ کےچارمرکزی ملزمان گرفتارکر لئے گئے ہیں جن میں فرہاد علی، ابرار، عامر اور فرہاد خان شامل ہیں،گرفتار ملزمان کا تعلق باجوڑ، چارسدہ اورمردان سے ہے۔ملزم ابرارسابقہ پولیس اہلکارہےجس کومحکمہ پولیس سےبرخاست کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ایکسا ئز وردیوں میں مال بردار گاڑیوں کو لوٹتے تھے اورکاغذات چیکنگ کے بہانے قیمتی گاڑیاں بھی چھینتے تھے۔ملزمان نے کچھ روز قبل ریفریجریٹر سے بھری کیری وین اور گھی سے بھری ڈاٹسن چھینی تھی۔ملزمان سے7 ریفریجریٹر اور دو ائیرکنڈیشنر ، تین سو گھی کنستر، تین عدد چھینی گئی گاڑیوں سمیت اسلحہ ، جعلی وردیاں، ایکسائز بیجز، ٹوپیاں وغیرہ بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی

ایس پی رورل کے مطابق ملزمان مشہور مردان میگا مارٹ ڈکیتی کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،ملزمان کے اعتراف کی روشنی میں دیگر اضلاع پولیس سے رابطے میں ہیں۔