afzal elahi

پشاور:پیسکوحکام نےرکن صوبائی اسمبلی کےخلاف ایف آئی آرکےلئےدرخواست دےدی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکرٹری فضل الٰہی بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شہریوں اورپولیس کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پردھاوا بولنے پرپیسکو حکام نے تھانہ بھانہ ماڑی میں ایم پی اے کیخلاف ایف آئی آرکےلئےدرخواست دے دی۔

مزید پڑھیں:  جمیعت کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے فضل الہی سمیت 25 بندوں پر ایف آئی آر درج کی جائے،ایم پی اے فضل الہی نے رہائشی فیڈر کا لوڈ کمرشل فیڈر پر ڈال دیا، کمرشل فیڈ پر لوڈ کم کرنے کے لئے پیسکو اہلکار کو نہیں چھوڑا گیا۔منتخب ایم پی اے نے 400 بندوں کےساتھ گرڈاسیٹشن کےساتھ رنگ روڈکوبندکیا اورعلاقہ مکینوں کوپیسکو کےخلاف ورغلایا۔

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم

پیسکو حکام کے مطابق درخواست کے باوجود ایم پی اے کے خلاف ایف آئی آرتاحال درج نہیں کی گئی۔