firing incident claims two lives in lahore 1588048248 5050

پشاور: غیرت کے نام پر ماں اور بیٹی قتل

ویب ڈیسک(پشاور)پشاورپولیس سٹیشن فقیر آباد کی حدود اتحاد کالونی میں باپ بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعشوں کو تدفین کے لئے شبقدر اپنے گاؤں لے گئے اور لحاظ خان نے مقامی پولیس کو بیان دیا ہےکے میری بیوی اور بیٹی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے جس پر مقامی پولیس کو ملزمان کے بیان پر شک ہوا ، پولیس نے لحاظ خان کو انٹاروگیٹ کیا جس پر اس نے پولیس کوبتایا کے میری بیوی اور بیٹی بدکرادر تھی جس پر میرے بیٹے عبداللہ نے غیرت کے نام پر اپنی ماں اور بہن کو قتل کیا۔ عبداللہ ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا اور لحاظ خان گرفتار ہے۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی