NCOC

وفاقی حکومت نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف سخت اقدامات پرغورکیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہوجائیں ہوشیار، وفاقی حکومت نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر غور شروع کردیا، 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن سرٹیفکٹ بھی چیک کرنے کی تجویز، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے دفاتر، ریسٹورنٹس میں داخلوں پر پابندی کی تجویز بھی سامنے آگئی، سرکاری و نجی تمام دفاتر میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی، ویکسینیشن نہ کروانے والوں کی موبائل سمز بھی بلاک ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم
مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

ذرائع کے مطابق تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی،حتمی فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ کرے گی۔