cattle market

عید الاضحی پرمویشیوں کی قیمتوں میں اضافہ،شہری پریشان

ویب ڈیسک (جمرود)جمرود میں مویشی منڈیوں میں مہنگائی کا طوفان آ گیا جہاں پر بیوپاریوں نے دیکھا دیکھی مویشیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں،مویشی منڈیوں میں آخری دن مویشیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،مویشی کی قیمتیں بڑھنے سے گاہکوں کی تعداد میں بھی کمی آگئی۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

مویشیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں سن کر شہری پریشان ہیں ، شہریوں نے کہا کہ مویشی اس قدر مہنگے ہیں کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی مشکل دکھائی دے رہی ہے توکپڑوں اور جوتوں کی خریداری کیسے کریں قیمتوں میں کمی لایا جائے تاکہ کوئی قربانی سے نہ رہ جائے۔بڑے مویشی ایک لاکھ تیس ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ پچاس ہزار ہے جبکہ دنبوں کی قیمت 35 ہزار سے 45 ہزار اور بکریوں کی قیمت 25ہزار سے تیس ہزار ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 4مزدوروں کی نعشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں