police killed

نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکانسٹیبل شہید

ویب ڈیسک(لوئردیر)لوئر دیر میں بس سٹاپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق چالیس سالہ پولیس کانسٹیبل صدیق لاجبوک میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد بس سٹاپ پر موجود تھا جو کہ عید کی تعطیلات منانے گھر جارہاتھا کہ نامعلام افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ اباد، ضلع انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا، بارش کا پانی گھروں میں داخل
مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا

شہید پولیس اہلکار کی نعش تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردی گئیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔