سوات : کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سوات کادورہ کیا . شاہد آفریدی ملاکنڈ ڈویژن میں اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن پہنچایا .سوات کے بعد دیر چترال راشن پہنچ جائنگے .شاہد آفریدی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے آس پاس غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے ،اُ ن کا کہنا تھا کہ اس ملک نے اور اس ملک کی عوام نے مجھے بہت کچھ دیا ہے . شاہد آفریدی نے کہا کہ غریبوں میں راشن ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا.کرونا ایک خطرناک وبا ہے اس سے بچنے کیلئے عوام کو حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments