0wOCBA23

گیلپ کا انسداد کرونا پر سروے رپورٹ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا کے 90 فیصد عوام نے کی کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ حکومتی اقدامات سے صرف7 فیصد لوگوں کاعدم اتفاق ہے .گیلپ سروے کے مطابق 3فیصد لوگوں نے اتفاق کیا نہ ہی عدم اتفاق ،سروے میں 30 سال سے کم عمر اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو شامل کیا گیا۔وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات پر عوام کے بھر پور اعتماد نے ہمیں مزید حوصلہ دیا ہے.ہم عوام کے تعاون سے اس مشکل صورتحال سے موثر انداز میں نمٹ لیں گے.وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے پر میں عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں.

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل