پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے اضافہ کا امکان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کابینہ میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی

یہ بھی پڑھیں: 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم ، نوٹیفکیشن جاری

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے عالمی مارکیٹ میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

واضح رہے کے وفاقی کابینہ کے بحث میں موجودہ لیوی اورجی ایس ٹی کی بنیاد پرپیٹرول ساڑھے8 روپےتک مہنگا ہوسکتا ہے اور ڈیزل بھی ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔