نواز شریف نے عمران کو مارا

نواز شریف نے باہر بیٹھ کر عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا: مریم

اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے باہر بیٹھ کر عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گنتی کبھی پوری نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی اپنے منحرف اراکین کو لوٹے کہتے ہیں تو انہیں کہتے ہیں واپس آجاؤ کچھ کہوں گا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں: ملکی غداروں کیطرح منحرف پی ٹی آئی ارکان کو سزا دینا ضروری ہے

مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا جو تحریک انصاف کا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے تاہم ان کے خلاف کسی ملک کو سازش کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنے لیے خود کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو 10 لاکھ لوگ جمع کرنےکی ضرورت نہیں، اپنے 10 لوگ پورے کر لیں وہی کافی ہے۔