سوات میں لگی آگ

سوات میں لگی آگ ہر کسی کے گھر تک پہنچ سکتی ہے، خواجہ آصف

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سلامتی کے معاملات کو فوری اور مستقل طور پر حل کرنے سب سے زیادہ ضروری ہے، سوات میں لگی آگ سب کے گھروں تک بھی پہنچ سکتی ہے، وزیردفاع خواجہ محمدآصف
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ ایشوز ایسے ہیں جن کا حل بہت ضروری ہے ، معاملات کوسیاسی طریقے سے حل نہ کیا جائے تو مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، رستے ہوئے زخموں کو نظر انداز کرنا بڑے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات میں 13سال بعد وہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سوات میں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، خوشی کی بات ہے سوات کے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں، ایشوز کے حل کے لیے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سپریم کورٹ کے جج یا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کسی حاضر یا سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا جائے۔
اگلے کابینہ اجلاس میں بلوچستان پر ٹروتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کروں گا، ملتان سے ملنے والی لاشوں کا ڈی این اے کر کے افواہوں کو روکنا چاہئے

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ