1990891 billgates 1581943737 198 640x480 1

کورونا ویکسین کی تیاری میں 9 سے 18 ماہ لگ سکتھے ہیں – بل گیٹس

ویب ڈسک : بل گیٹس پہلے ہی اربوں ڈالرز ویکسیین کی تیاری پر خرچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور ان کے فلاحی ادارے بل ینڈ ملینڈا گیٹس فانڈیشن نے 25 کروڑ ڈالرز نئے نوول کورونا وائرس کے خلاف خرچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔بل گیٹس حال ہی میں اعلان کرچکے ہیں کہ ان کا ادارہ اپنے تمام وسائل اس وبا کے لیے مختص کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے

اب بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں ویکسین کی تیاری سے متعلق کہا ہے کہ ایک ویکسین کی تیاری میں 18 ماہ لگتے ہیں مگر ان کے خیال میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسن جلد از جلد 9 ماہ یا زیادہ سے زیادہ 2 سال میں تیار ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  بھارت :فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر خاتون پرنسپل برطرف

انہوں نے لکھا ابھی 115 مختلف کووڈ 19 ویکسینز تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہیں، ان میں سے 8 سے 10 زیادہ بہتر نظر آرہی ہیں اور ہمارا ادارہ ان سب پر نظر رکھے گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ حالات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک ایک ویکسین تیار نہیں ہوجاتی۔

بل گیٹس نے کہا کہ بہترین ویکسینز کے لیے مختلف اقسام کی حکمت عملی پر عمل کیا جانا چاہیے تاکہ جسم کو کووڈ 19 کے خلاف تحفظ مل سکے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، تنہا ہی جنگ جاری رکھنے کا عزم

انہوں نے لائیو اور ان ایکٹیو یعنی 2 اقسام کی ویکسینز کی وضاحت بھی کی۔ان ایکٹیو ویکسین میں جراثیم کا مردہ ورژن استعمال کیا جاتا ہے جبکہ لائیو ویکسین میں کم مقدار میں زندہ جراثیم کو استعمال کیا جاتا ہے۔

بل گیٹس نے وضاحت کی کہ یہ طریقہ کار روایتی اور قابل اعتبار ہیں مگر ان کے لیے وسائل کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جبکہ تیاری کا عمل سست ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘میں 2 نئے طریقہ کار آر این اے اور ڈی این اے ویکسینز کے حوالے سے زیادہ پرجوش ہوں