شاہین آفریدی چار ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار

قومی کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی چار ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں 14 اپریل سے 7 مئی تک کھیلی جانے والی سیریز کے لیے پاکستان T20I اور ODI اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں سے محروم ہو گئے تھے کیونکہ وہ جولائی میں گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کے بعد اپنی صحتیابی کے منتظر تھے۔اس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ، نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز، متحدہ عرب امارات میں اے سی سی ایشیا کپ اور پاکستان میں سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی محروم ہو گئے تھے۔22 سالہ فاسٹ باؤلر جس نے 99 ٹیسٹ، 62 ون ڈے اور 58 T20I وکٹیں حاصل کی ہیں نے پاکستان سپر لیگ8 میں شاندار واپسی کی جب اس نے لاہور قلندرز کو ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بنا دیا۔ یہی نہیں، شاہین کی اپنی کارکردگی بلے اور گیند دونوں کے ساتھ شاندار تھی۔ انہوں نے 168.35 کے اسٹرائیک ریٹ پر 133 رنز بنائے اور 9.13 کے اکانومی ریٹ سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی