بابر اعظم کو عالمی ریکارڈ

بابر اعظم کو عالمی ریکارڈ کے لئے انتظار کرنا ہوگا

دنیا کے سب سے کامیاب ترین کپتان کی حیثیت سے عالمی ریکارڈ تو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے برابر کر دیا ہے تاہم تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد انہیں عالمی ریکارڈ کو توڑنے کے لئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ انگلینڈ کی این مورگن اور افغانستان کے اصغر اسٹینکزئی کپتان کی حیثیت سے 42,42 میچز میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی تھے جنہوں نے 41 میچز میں کامیابی اپنے نام کر رکھی ہے۔ اس سیریز سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 40 میچز جیت چکے تھے جبکہ ابتدائی دو میچز میں کامیابی کے بعد 42 میچز کے ساتھ وہ ایم ایس دھونی سے آگے نکل کر این مورگن اور اصغر اسٹینکزئی کے برابر آ گئے ہیں۔ انہں یہ عالمی ریکارڈ توڑنے کے لئے مزید صرف ایک میچ کی ضرورت ہے۔ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا جسے جیت کر بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی