نیوزی لینڈ کے کپتان کی ذمہ دارانہ اننگ

نیوزی لینڈ کے کپتان وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے ٹوٹل میں اضافہ کیا۔ پہلے ٹی 20 میچ میں وہ 20 اور دوسرے میں 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم تیسرے میچ میں انہوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے کیپٹن اننگ کھیلی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 92 منٹ تک کریز پر موجود رہے اور سکور کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود کھلاڑی کو بھی ساتھ لے کر چلتے رہے۔ ٹام لیتھم نے 49 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تاہم ان کی جانب سے ذمہ دارانہ بلے بازی نے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی