پریمیئر لیگ، لیورپول کی لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف 1-6 سے فتح

پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں لیورپول نے لیڈز یونائیٹڈ کو 1-6 سے ہرا کر پانچ کھیلوں کے بعد پہلی جیت اپنے نام کر لی ہے۔ محمد صلاح اور ڈیوگو جوٹا دونوں نے دو دو گول کیے۔ لیورپول کے فارورڈ کیڈی گاکپو نے 35 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جسے مصری فارورڈ محمد صلاح نے چار منٹ بعد ہی دگنا کر دیا۔ 47 ویں منٹ میں لیڈز یونائیٹڈ کے ونگر لوئس سینیسٹیرا نے گول کر کے ٹیم کو کھیل میں لانے کی کوشش کی لیکن لیورپول کے کھلاڑی آج کچھ الگ ہی کرنے کے موڈ میں تھے۔ 52 ویں منٹ میں ونگر ڈیاگو جوٹا نے لیورپول کی برتری کو مزید بڑھا دھا۔ 64 ویں منٹ میں محمد صلاح نے اپنا دوسرا اور ٹیم کے لئے چوتھا گول داغ دیا۔ ڈیاگو جوٹا نے 73 ویں منٹ میں لیورپول کی برتری کو 5-1 کر دیا یہ ان کا دوسرا گول تھا۔ جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں 90 ویں منٹ میں ڈارون نونیز نے چھٹا گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی